20 جنوری 2026 - 20:55
مآخذ: ارنا
ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

روسی سفارت کاری کے نتائج کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ایران کے اندرونی معاملات میں بعض ملکوں کے اقدامات کے بارے میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک ایران اور وینز ویلا کے حوالے سے پیدا ہونے کشیدگي میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha